اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس چھوٹ ختم، کورونا کیلئے استعمال ہونیوالی سرجیکل آئٹمز 70فیصد تک مہنگی

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں کورونا کے لیے استعمال ہونے والی سرجیکل آئٹمز 70فیصد تک مہنگی ہوگئیں، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے پی سی ا?ر کٹس، فیس شیلڈ دستانے ،ڈسپوز ایبل شوز کور ، ایمر جنسی میں مصنوعی سانس دینے والا ایمبو بیگ بھی مہنگا ہوگیا۔

وفاقی حکومت نے ٹیکسز میں دی جانے والی چھوٹ ختم کردی جس کے باعث برآمد کی جانے والی سرجیکل آئٹمز کو خریدنے کے لیے کمپنیوں کو 65 سے 70فیصد تک ٹیکسز ادا کرنا ہوں گے۔61 کے قریب سرجیکل آئٹمز پر حکومت نے ٹیکس چھوٹ دے رکھی تھی جس کے ختم ہونے کے بعد مہنگی اشیاء کی برآمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جن سرجیکل ائٹمز پر چھوٹ ختم کی گئی ان میں این نائٹی اور سرجیکل ماسک بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مہنگی ہونے والی امپورٹڈ اشیاء میں پی سی آر کٹس، سرنج انفورڈ پمپ ، آٹو سرنج، ایکسرے موبائل مشین اور الٹراساؤنڈ مشین، الیکڑک سکشن مشین ،فیس شیلڈ سرجیکل دستانے، سٹومک ٹیوب، آئی وی کینولا اور ای سی جی مشین ، ڈسپوزیبل شوز کور، آئی ٹی ٹی ٹیوب اور ایمبو بیگ بھی مہنگے ہوگئے۔یاد رہے ایمبو بیگ کو ہاتھ کا وینٹی لیٹر تصور کیا جاتا ہے اور پبلک ہسپتالوں کی ایمرجنسی کے 20 فیصد لوگوں کو ایمبوبیگ سے مصنوعی سانس دی جاتی ہے۔پاکستان ڈرگ لائرز فورم کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کے نوٹیفکیشن میں دوبارہ توسیع نہ دی گئی تو پاکستانی عوام کے لیے سرجیکل آلات خریدنا مشکل ہوں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…