اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آبادمیں زمین کے تنازعے پر دو مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل ،سات زخمی

datetime 3  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں زمین کے تنازعے پر دو مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل اورسات زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرشام تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سری چوک میں نامعلوم افراد نے راجہ ناصر نامی شخص کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند

فائرنگ کردی جب وہ اپنے گھر جارہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں راجہ ناصر، ایڈووکیٹ ہارون قدیر جبکہ ان کے دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے ، گاڑی میں موجود ان کا ایک گارڈ زخمی ہوگیا، چاروں افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کا راجہ رضی نامی گروپ کے ساتھ اراضی کے تنازعے پر دشمنی چل رہی تھی جبکہ دوسرا واقعہ بھی تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ بھوبھڑی میں پیش آیا جہاں پر زمین کی نشاندہی کے موقع پر فائرنگ سے راجہ فیاض نامی ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے دوسری جانب تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ انگوری روڈ پر فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا۔نانہوںنے بتایاکہ ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو پولیس کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…