ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

تبدیلی سرکار نے معیشت کا ستیا ناس کردیا،ہم شہبازشریف کو بطور وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں،حسین نواز

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہم شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں،نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کون سی پریشانی والی بات ہے؟ تبدیلی سرکار نے معیشت کا ستیا ناس کردیا۔برطانیہ میں فیکٹری کے دورے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفگو میں حسین نواز نے کہا کہ

ماحول کی تبدیلی کے لیے والد فیکٹری گئے، نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کونسی پریشانی والی بات ہے، ان کی ڈاکٹرزسے مشاورت جاری رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم قائد ن لیگ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ یہ حکومت تباہ ہوچکی ہے، اس حکومت نے عوام کوبھوکا ماردیا ہے، یہ عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اس لیے ان کے مسخرے نما وزرا بول رہے ہیں، ایسے وزرا کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے، عمران خان نے وزرا کی تربیت ہی ایسے کی ہے۔مسلم لیگ ن میں وزیراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی غیرموجودگی میں شہبازشریف ہی پارٹی کے لیڈرہیں، وزیراعظم کا امیدوارکون ہوگا فیصلہ پارٹی کرے گی، ہم بھی شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں،لیگی صدر اس وقت پوری پارٹی کے لیڈرہیں، وہ نوازشریف کی مشاورت سے ہی فیصلے کرتے ہیں۔نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ میرے والد کی واپسی کا تعین سب سے پہلے ڈاکٹرزکریں گے، ڈاکٹرزکے بعد خاندان،پارٹی واپسی کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کا ستیاناس کردیا ہے، انہوں نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے، یہ باتیں نوازشریف کے لیے پریشان کن ہیں، عمران خان ذہنی مریض ایسے شخص سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

نواز شریف کے ڈاکٹر کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ 2003سے ڈاکٹرشال نوازشریف کا علاج کررہے ہیں، ڈاکٹرفیاض شال قابل ڈاکٹرہیں، ان کا تعلق مقبوضہ کشمیرسے ہے۔ ڈاکٹرفیاض شال نے والد کی دو سے تین انجیوپلاسٹی کی ہے، قائد ن لیگ کو تمام سٹنٹ ڈاکٹرشال نے ہی ڈالے۔ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈیل کا تاثر وزیراعظم عمران خان کی ان سکیورٹی سے ہے، عمران خان کوخود پتا چل گیا ہے نااہل ہیں، وہ بہن کی سلائی مشینیوں بارے آج تک جواب نہیں دے سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…