کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرعلی زیدی کے والد سجاد زیدی انتقال کر گئے، وفاقی وزیر نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے، وفاقی وزیر کے والد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور گزشتہ روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ وہ آج انتقال کر گئے ہیں،وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ ہمارے دوست اور رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ درست کام کیلئے ڈٹ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا، اپنے بچوں کو حق پر قائم رہنے کی ہمیشہ تلقین کی،انہوں نے مزید لکھا کہ وہ دعاؤں کی ایک ایسی چھتری تھے جنہوں نے مجھے اور میرے اہل خانہ کی ہمیشہ حفاظت اور رہنمائی کی، اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔