جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر وزیراعلیٰ مغربی بنگال کی عدالت طلبی

datetime 3  فروری‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی)ممبئی کی عدالت نے بھارت کے ترانے کا احترام نہ کرنے پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی کو طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن کی جانب سے ایک

درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے عوامی مقام میں ایک تقریب کے دوران بھارت کے قومی ترانے کی بے عزتی کی۔ممبئی کی مقامی عدالت کی جانب سے بھارت کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر ممتا بنرجی کو سمن جاری کرتے ہوئے 2 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو ثبوت کے طور پر ویڈیو بھی پیش کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بھارت کے قومی ترانے کا احترام نہیں کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ممتا بینرجی بھارت کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑی نہیں ہوتی اور پھر ترانہ ختم ہونے سے قبل ہی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…