اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی فضائی حدود میں نامعلوم طیارے گھس آئے، خفیہ آپریشن کا آغاز، لڑاکا طیارے روانہ

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی حدود کے قریب آنے والے نامعلوم طیارے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد انہیں روکنے کے لیے لڑاکا طیارے روانہ کردئیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ برطانوی مفادات

اور فضائی حدود میں داخل ہونے والے نامعلوم طیارے کی موجودگی کی اطلاع پر جنگی طیاروں کو روکنے کے لیے بھیجا گیا تاکہ وہ انہیں روک سکیں۔تاہم وزارت دفاع نے کہا کہ ہم اس آپریشن کے مکمل ہونے تک کوئی اضافی تفصیلات نہیں دیں گے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق طیارے کا اسکاٹ لینڈ کے شمال میں پتہ چلا ہے۔برطانوی ٹی وی نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں اور اس میں رائل ایئر فورس کے عملے نے برطانیہ کی فضائی حدود کے قریب روسی فوجی طیاروں کا پیچھا کیا تھا۔یہ فورس معمول کے مطابق سرحد قریب آنے والے ہوائی جہازوں کو روکتی اور ان کی نگرانی کرتی ہے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ برطانوی بین الاقوامی فضائی حدود میں داخل ہونے والے روسی فوجی طیارے دوسرے فضائی صارفین کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں کیونکہ وہ اکثر فضائی ٹریفک کنٹرول سے بات نہیں کرتے۔نومبر میں روسی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کے جواب میں جیٹ طیارے روانہ کیے گئے تھے۔اس وقت حکام کا کہنا تھا کہ جنگجو روسی طیارے کو حدود سے باہر لے گئے تھے اور جنگی طیارے برطانیہ کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…