منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے: آئی ایم ایف

datetime 3  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے،حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے

مواقع پیدا ہوں گے ۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، حکومت کے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں ،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اآئی ایم ایف کے مطابق رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد رہنے کی توقع ہے اور مارکیٹ ایکسچینج ریٹ سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوگا، پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی سخت شرائط کا سامنا ہے اور حکومت کو معاشی اصلاحات میں عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو مہنگائی اور معاشی استحکام لانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے کیے گئے اقدامات ضروری ہیں۔آئی ایم ایف نے کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،گردشی

قرضوں کے پلان سے پیداواری لاگت وصول ہوگی اور توانائی شعبے کی سبسڈیز کو بہتر کیا جاسکے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور جاری کھاتوں کا خسارہ منفی 4 فیصد رہ سکتا ہے جب کہ بجٹ خسارہ 6.9 فیصد اور حکومتی قرضے جی ڈی پی کے 82 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…