اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

برازیل میں خواتین کی دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی، مردوں کیلئے پوسٹر آویزاں

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

برازیلیا(این این آئی)برازیل میں خواتین پر ہراسانی کے واقعات بڑھنے کے بعد دکان داروں نے مردوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں خواتین کی کپڑوں کی دکان پر ملازمین اور خواتین کسٹمرز کو ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات کے

بعد دکان داروں نے مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی ۔برازیلین شہر سائوپالو کے ایک شاپنگ مال میں ماڈل اینڈریا کوسٹا نے اپنی دکان کے باہر ایک پوسٹر آویزاں کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ کسی بھی مرد کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تاہم آپ اپنا پالتو کتا دکان میں لاسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماڈل اینڈریا کوسٹا کا کہنا تھا کہ میں نے مردوں کے دکان میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ مردوں کی جانب سے خواتین ملازمین اور کسمٹرز پر کیے جانے والے نازیبا تبصروں اور ہراسیت کے بڑھتے واقعات کے بعد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں کسی آن لائن ویب سائٹ کے لیے اپنے ملازمین کے ساتھ فوٹو شوٹ وغیرہ کرتی ہوں تب بھی مجھے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ 99 فیصد مرد حضرات نامناسب برتا کرتے ہیں جس کی وجہ سے سب مردوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ایک اور دکاندار باہر لگائے گئے پوسٹر پر لکھا کہ برائے مہربانی خواتین کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور دکان کے باہر موجود بینچ پر بیٹھ کر انتظار فرمائیں۔



کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…