اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

طویل آسمانی بجلی قائم ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں طویل آسمانی بجلی قائم ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 میں تقریباً 500 میل لمبی بجلی کی چمک نے تین امریکی ریاستوں میں آسمان کو جگمگا دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں بولٹ نے

کْل 477 اعشاریہ 2 میل (768 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا اور بجلی کی یہ چمک مسیسیپی، لوزیانا اور ٹیکساس کی ریاستوں تک گئی تھی۔2020 میں ریکارڈ کی گئی ایک اور بجلی کی چمک نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا، یوراگوئے اور ارجنٹائن میں بجلی کی چمک 17 اعشاریہ ایک سیکنڈ کے دورانیے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، پچھلا ریکارڈ 16اعشاریہ سات سیکنڈ کا تھا۔بجلی کی چمک کا پچھلا ریکارڈ 2018 میں برازیل میں ریکارڈ کیا گیا تھا، بجلی کی چمک 440 اعشاریہ ا?ٹھ میل (709 کلومیٹر) طویل تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی شاز و نادر ہی 10 میل سے زیادہ پھیلتی ہے، عام طور پر آسمانی بجلی ایک سیکنڈ سے کم رہتی ہے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے پروفیسر رینڈل سروینی کا کہنا ہے کہ بجلی چمکنے کے یہ واقعات غیر معمولی ریکارڈز ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ریکارڈ ان علاقوں میں قائم ہوئے جہاں شدید طوفانوں کا خطرہ ہے جو ‘میگا فلیش’ پیدا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…