اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

نور مقدم کیس ملزمان کے وکلاء کی تفتیشی افسر پر جرح مکمل

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں

نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی، تھراپی ورکس کے وکیل شہزاد قریشی کی استدعا پر عدالت میں ڈی وی ا?ر کو ڈی سیل کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی گئی۔ان کیمرہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عبدالستار پر وکلاء شہزاد قریشی اور اسد جمال نے جرح مکمل کرلی، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین کی جانب سے عدالت میں تین نئی درخواستیں دائر کردی گئیں۔پہلی درخواست کے مطابق زیر التوا کیس کے دوران وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے، دوسری درخواست کے مطابق مدعی شوکت مقدم نے اپنے بیان میں ایک موبائل نمبر کا ذکر کیا جس کی اونرشپ کی تصدیق کروائی جائے، تیسری درخواست کے مطابق جائے وقوعہ کا نقشہ صحیح نہیں، پریزائیڈنگ افسر جائے وقوعہ کا خود جائزہ لے اور تفتیشی افسر کے نقشہ درست نہ بنانے پر عدالتی کاروائی کی جائے۔کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…