اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کیخلاف فتح کا اعلان قبل از وقت عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف فتح کا اعلان قبل از وقت ہے۔اس حوالے سے سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے کورونا کے آگے ہتھیار ڈالنا یا فتح کا اعلان کرنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرس خطرناک ہے اور ہماری آنکھوں کے سامنے اس کا ارتقائی عمل ہو رہا ہے، کچھ ممالک کی طرف سے کورونا پابندیوں کو ختم کرنا تشویشناک ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ کے مطابق کورونا کے زیادہ پھیلائو کا مطلب زیادہ اموات ہیں، اومی کرون کے اثرات زیادہ خطرناک نہیں لیکن دنیا کے بہت سے علاقوں میں اب اموات میں انتہائی تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک 9 کروڑ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو سال 2020 کے کورونا کے مجموعی کیسز بھی زیادہ ہیں۔سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ہم ممالک سے لاک ڈائون کی صورتحال میں واپس جانے کو نہیں کہہ رہے، تمام ممالک اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ وائرس شکلیں بدل رہا ہے، تمام ممالک ٹیسٹنگ اور نگرانی کا عمل جاری رکھیں، ہم وائرس سے نہیں لڑسکتے جب تک یہ نہ جان جائیں کہ یہ وائرس کیا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یورپی ملک ڈنمارک نے کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود آج سے ملک میں تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈنمارک کورونا پابندیاں ختم کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…