اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں سر بازار شہری پر تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ، چار مرکزی ملزمان گرفتار

datetime 2  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس گوجرانوالہ نے بازار میں شہری پر تشدد کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ 20 جنوری کو علاقہ تھانہ سٹی کامونکی گوجرانوالہ کی حدود میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی

تھانہ سٹی کامونکی میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سید حما د عا بد نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام فیاض بھٹی ہے جس کااپنے بھتیجے کے ساتھ جائیدا د کا تنازع ہے۔ اسی تنازع پر ملزم احمد جو کہ فیاض بھٹی کا سگا بھتیجا ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چچا کو سر بازاربیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیہمانہ تشدد کرنیوالے بھتیجے احمد کو 20جنوری کو ہی گرفتار کر لیا تھاجبکہ متاثرہ شخص فیاض بھٹی کی نشاندہی پر گوجرانولہ پولیس نے مزید 3 ملزمان کو کل گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں۔ کیپٹن (ر) سید حما د عا بد نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ متاثرہ شخص فیاض بھٹی نے اپنے ویڈیو بیان میں بروقت مدد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پرپنجاب پولیس گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیاہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…