اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے کیا۔ لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 94 کے مجموعی سکور پر گری جب عبداللہ شفیق عثمان قادر کی گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کیچ تھما بیٹھے

انہوں نے 31 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کا مجموعی سکور جب 114 پر پہنچا تو حسین طلعت کی گیند پر کٹنگ کے ہاتھوں فخر زمان کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے ان کی اس اننگز میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 159 کے مجموعی سکور پر گری، کامران غلام 30 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے بغیر کوئی رنز بنائے سلمان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور راشد خان نے شاندار بیٹنگ کی، محمد حفیظ نے 19 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور راشد خان نے 8 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیتنے کے لئے 200 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے کیا لیکن حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رنز بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ حسین طلعت نے 15 رنز بنائے اور وہ زمان خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل نے 41 رنز بنائے انہیں زمان خان نے آؤٹ کیا۔

شعیب ملک 7 رنز بنا سکے وہ راشد خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ راتھرفورڈ نے 21 رنز بنائے اور زمان خان کا شکار بنے۔ بین کٹنگ دس رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ حیدر علی نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ 49 رنز بنانے کے بعد فخر زمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ وہاب ریاض

ویزے کی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ آرش علی بھی ڈیوڈ ویزے کا شکار بنے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں پشاور زلمی نو وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنا سکی، اس طرح لاہور قلندرز نے یہ میچ 29 رنز سے جیت لیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی نے 2، راشد خان نے ایک اور ڈیوڈ ویزے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…