نوشکی(مانیٹرنگ، آن لائن)نوشکی شہر یکے بعد دیگرے زورداردھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب رات سات بجے کے بعد نوشکی کی فضا زور دار دھماکے سے گونج اٹھی دھماکہ اتنا شدید تھا کہ
فضا کے اوپر دور دور تک زردی کی روشنی چھاگئی، قاضی آباد، کلی غریب آباد اور آس پاس کے گلیوں کے لوگ خوف سے اپنے گھروں سے نکل گئے اور جبکہ بازار کے اندر بھگدڑ مچ گئی، دھماکے کی خوف سے لوگ بھاگنے لگے، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کا آوازیں سنی گئی اور مسلسل یکے بعد دیگرے دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس جگہ کی تعین کرنے میں مصروف۔ تاہم دیگر اطلاعات رات گئے تک معلوم نہ ہوسکی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال نہیں تھم سکا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ ابھی جاری ہے لیکن جانی نقصان سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔



















































