اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

چچا پر بھتیجے کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس گوجرانوالہ نے بازار میں شہری پر تشدد کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ 20 جنوری کو علاقہ تھانہ سٹی کامونکی گوجرانوالہ کی حدود میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کامونکی میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سید حما د عا بد نے واقعہ کے

حوالے سے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام فیاض بھٹی ہے جس کااپنے بھتیجے کے ساتھ جائیدا د کا تنازع ہے۔ اسی تنازع پر ملزم احمد جو کہ فیاض بھٹی کا سگا بھتیجا ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چچا کو سر بازاربیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیہمانہ تشدد کرنیوالے بھتیجے احمد کو 20جنوری کو ہی گرفتار کر لیا تھاجبکہ متاثرہ شخص فیاض بھٹی کی نشاندہی پر گوجرانولہ پولیس نے مزید 3 ملزمان کو کل گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں۔ کیپٹن (ر) سید حما د عا بد نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ متاثرہ شخص فیاض بھٹی نے اپنے ویڈیو بیان میں بروقت مدد کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پرپنجاب پولیس گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…