اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، محمد رضوان بھی پیچھے نہ رہے

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے

نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے شاداب خان نویں اور شاہین آفریدی 11ویں نمبر پر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی رینکنگ میں 10 درجے بہتری ہوئی ہے، وہ 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن کی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی ہوئی ہے اور 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…