اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے علاج کی غرض سے جانے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں ہسپتالوں کی بجائے فیکٹریوں کے دوروں میں مصروف ہیں، اس بات کا دعوی سرکاری ٹی وی نے کیا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے بیٹوں کے ہمراہ مانچسٹر کے قریب نیلسن میں فیکٹری کا دورہ کیا۔
اس دورے میں ان کے ہمراہ اسحاق ڈار بھی تھے، نیلسن میں جس فیکٹری کا دورہ میاں نواز شریف اور دیگر نے کیا وہ لندن سے 425 کلومیٹر طویل مسافت پر واقع ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے، رپورٹ کے مطابق لیگی قائد میاں نواز شریف انجیو گرافی کے بغیر لندن سے نہ جائیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ ذہنی دباؤ میں نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف شدید دباؤ میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیگی قائد دل کے مریض ہیں، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ ہو سکتا ہے، نواز شریف انجیو گرافی تک اپنی ادویات جاری رکھیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف دل کے مریض ہیں، کورونا کی وجہ سے ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام، ایمرجنسی یا عدم اعتماد کا کوئی امکان نہیں، نوازشریف بد قسمت آدمی ہیں، جعلی رپورٹ پربیرون ملک گئے اور جعلی رپورٹ پر ہی لندن میں مقیم ہیں،نہ ہی ڈیل یا ڈھیل دے رہے ہیں،اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں،اپوزیشن مارچ کا شوق پورا کرلے، 27فروری اور 23مارچ کو سب دیکھ لینگے،7 فروری کوسعودی عرب کے وزیرداخلہ پاکستان آئیں گے،
وزیراعظم عمران خان چین کے اہم دورے پر جا رہے ہیں جہاں چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور دوسرے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشد احمد نے بتایاکہ سات فروری کو سعودی عرب کے وزیر داخلہ تشریف لارہے ہیں،وزارت داخلہ میں ظہرانہ اور اہم بات چیت ہوگی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ
وزیر اعظم چین جارہے ہیں چین کا دورہ تاریخی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹ ڈسکس ہورہی ہے، نواز شریف بدنصیب انسان ہے جو اپنی جعلی رپورٹیں بنا رہے ہیں، اور ا نہی جعلی رپورٹس کی بنیاد پر باہر رہنا چاہتے ہیں، وہ لوگوں کو بیماری سے دھوکا دینا چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے،
یہ کہتے ہیں کہ ان کا علاج کورونا کی وجہ سے نہیں ہوا، لیکن احتجاج کے لئے لوگوں کو باہر بلا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہتے ہیں کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہوا،لوگوں کو باہر بلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ان کے پلگوں کو کچرا پھنسا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو مارچ کا زیادہ شوق ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا آپ وزیر اعظم کو اشرف غنی سے ملاتے ہیں
عمران خان نے افغانستان کیلئے اہم کردار ادا کیا،پاکستان میں 87نئے نادرا سینٹرز بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو امن امان کے حوالے سے خط لکھے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، نہ کوئی ایمرجنسی لگ رہی ہے اور نہ ہی کوئی عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے، اور نہ ہی کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے، ساڑھے تین سال میں کوئی ایسا بل نہیں ہے جو حکومت نہ جیتی ہو۔



















































