جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

دوشیزہ نے خود کو مرحوم کی بیوہ ظاہر کرنے کیلئے جعلی نکاح نامہ تیار کروالیا

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں دوشیزہ نے خود کو مرحوم کی بیوہ ظاہر کر کے جعلی نکاح نامہ تیار کروا کر مرحوم شوہر کی پنشن،بقایا جات اور بینک کارڈ سمیت دیگر مراعات حاصل کرنے کے لیے مختلف اداروں سے رجوع کرلیا تو اصل بیوہ خاتون واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے پر

اینٹی کرپشن کے خلاف سیشن کورٹ پہنچ گئی۔جس کی درخواست پر عدالت نے رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ اولڈ سول لائنزکی بیوہ خاتون سروری بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان کو درخواست دی کہ اس کا شوہر محمد خلیل محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر ڈیوٹی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں انتقال کرگیا تو کلثوم نامی خاتون نے نکاح خواں قاری محمد فاروق اور سیکرٹری یونین کونسل اقبال کالونی حافظ محمداویس سے ملی بھگت کر کے جعلی نکاح نامہ تیار کروالیا جس میں خودکو محمد خلیل کی منکوحہ ظاہر کر کے متعلقہ محکموں سے مرحوم کی پنشن اور دیگر مراعات سمیت بینک سے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرلیا۔جس کا علم ہونے پر خاتون کلثوم بی بی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دے دی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کاروائی کی بجائے ٹال مٹول کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ فاضل عدالت کے جج نے بیوہ خاتون کی درخواست پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کر لی ۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…