اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی ایم ایف اجلاس،پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری ہونے کا امکان

datetime 2  فروری‬‮  2022 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو قرض پروگرام کی بحالی اور ایک ارب ڈالر قسط جاری کرنے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔پاکستان نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے

سمیت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان نے 350 ارب روپیکا ٹیکس استثنٰی ختم کرکے ٹیکس وصولیوں کاہدف271 ارب روپے سے بڑھاکر6100 ارب روپے کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا ہدف 600 ارب روپے سے کم کرکے 356 ارب روپے کر دیاگیا ہے، ہرماہ چار روپے فی لیٹر کے حساب سے پی ڈی ایل بڑھانے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کیعلاوہ بجلی اورگیس کے بلوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ہے۔کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس آئی ایم ایف کے مطالبے پر آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے شیڈول 5، 6، 7، 8اور 9 میں ترامیم بھی کردی گئیں، یوں یہ تمام اقدامات کرکے آئی ایم ایف کی سبھی شرائط پوری کردی گئی ہیں۔ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالرقرض جاری کر دیاجائے گا اور ساتھ ہی قرض بحالی پروگرام بھی شروع ہو جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…