اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اب چپ کرکے تماشہ نہیں دیکھیں گے،سامان چین سے انوائسنگ دبئی میں، دال میں کچھ کالا ہے،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اب چپ کرکے تماشہ نہیں دیکھیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے۔ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ سامان چین سے آتا ہے اور انوائسنگ دبئی سے ہوتی ہے، اندھے کو بھی سمجھ آجانا چاہیے

کہ دال میں کچھ کالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ٹیکس اور زرمبادلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، پاکستان میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے ہیں، جن تک پہنچ رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس،فارن ایکسچینج کے معاملات میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہے، ان سب کاموں کو رکاوٹوں سے پاک ہونا چاہیے، چیزوں کو آٹومیشن سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے ذمہ داری سے کام کررہے ہیں، اصلاحات کا کام جاری ہے، ہم نے ترقی کرنی ہے اور آگے جانا ہے، ملک کی ترقی کے لیے ہم پر عزم ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایف بی آر کو مکمل آٹومیٹڈ کیا جائے، ٹیکسیشن اور زرمبادلہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، جس کے باعث ریونیو محصولات میں نقصان ہورہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کسٹم میں بھی سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے، دال میں کچھ کالا ہے کہ سامان چین سے انوائسنگ دبئی میں ہو۔انہوںنے کہا کہ لوگوں نے دبئی میں کمپنیاں کھولی ہوئی ہیں، وہاں سے انڈر انوائسنگ ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…