ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو اعلی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے اس کی منظوری دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون ڈاکٹر لیلی بنت حمد القاسم کو وزارت اسلامی امور میں سکریٹری برائے منصوبہ بندی و ڈیجٹلائزیشن تعینات کیا گیا ۔ڈاکٹر لیلی القاسم کو اپنے عہدے کے ساتھ وزیر اسلامی امور کے دفتر میں ادارتی کاموں کو بہتر بنانے، سروس کے معیار کو بلند کرنے اور شفافیت برقرار کھنے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزارت اسلامی امور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو بڑے عہدے پر فائز کرنا خواتین کو مواقع فراہم کرنے کی ضمن میں ہے جو وژن 2030 کی روح کے مطابق ہے۔