ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں
کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیلسٹک میزائل کی باقیات آبادی والے علاقوں سے باہر گرے ۔ وزارت دفاع نے پیر کوبتایاکہ کہ فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا گیا میزائل روک کر اسے فضا ہی میں تباہ کردیا۔امارات کی وزارت دفاع کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائیہ اور اتحادی قیادت نے کامیابی سے دشمن کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے بعد یمن میں میزائل لانچنگ کی جگہ اور پلیٹ فارم کو تباہ کردیا۔وزارت نے دفاع تصدیق کی کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ریاست کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔