اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت،3 سال 9 ماہ بعد وہ خبر آ ہی گئی جس کا پورے پاکستان کو بے صبری سے انتظار تھا 

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ، سٹیٹ بینک کے جمع ریکارڈ کو تین سال 9 ماہ بعد خفیہ رکھنے پر پابندی ختم کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پٹیشنر اکبر ایس بابر کو کیس کا ریکارڈ آج حوالے کر ے گا ، سکرونٹی کمیٹی رپورٹ سے منسلک ریکارڈ، 8 والیمز حوالے کئے جائیں

گے ، آٹھ والیمز میں پی ٹی آئی سے متعلق ریکارڈ شامل ہے ، ریکارڈ سٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں اور بینکوں سے جمع کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی بینک ٹرانزیکشن کی مصدقہ تفصیلی پہلی بار سامنے آئے گی ،  8 والیمز میں پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات شامل ہیں،  پی ٹی آئی گزشتہ سال سے تمام ریکارڈ خفیہ رکھنے کی بار بار استدعا کرتی رہی ہے ، سکرونٹی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بھی 8 والیمز خفیہ رکھنے کا کہاتھا ، الیکشن کمیشن نے سکرونٹی کمیٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی دستاویزات پبلک ریکارڈ کا حصہ ہیں ، خفیہ رکھنے کی استدعا ناقابل قبول ہے ، فارن فنڈنگ کا کیس 7 سال سے زیر التواء ہے ، اکبر ایس بابر کو ریکارڈ کے محدود حصے تک 55 گھنٹے رسائی دی گئی تھی ، محدو د ریکارڈ کا دو غیر جانبدار مالیاتی ماہرین نے آڈٹ کیا تھا ، 2.2 ارب روپے کی غیر قانونی فنڈنگ ثابت ہوئی تھی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں

الیکشن کمیشن نے والیم 8 درخواست گزار کے حوالے کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں والیم 8 پیٹی میں پیک کر درخواست گزار کے حوالے کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے میڈیا کو والیم 8 کی تصویریں لینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کو والیم 8 کی تصویریں لینے کی اجازت نہیں دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…