دشمن قوتوں کو بلوچستان کے امن و ترقی میں خلل نہیں ڈالنے دینگے،آرمی چیف

30  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ /تربت(آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کی سکیورٹی، استحکام و ترقی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ فوج صوبائی حکومت کے ساتھ امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون کرتی رہے گی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گابلوچستان پاکستان کا

مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، دشمن قوتوں کو بلوچستان کے امن و ترقی میں خلل نہیں ڈالنے دینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیچ کا بھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو دور دراز علاقوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں کی ہمت افزائی کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج صوبائی حکومت کے ساتھ امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون کرتی رہے گی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، دشمن قوتوں کی خلل ڈالنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…