جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیا، بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)لاہور میں کورونا وائرس پھر زور پکڑ گیا، بخار کی گولی بھی دوبارہ نایاب ہو گئی ہے، لوگ میڈیکل سٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں قائم فارمیسیز پر بخار کی دوا غائب ہے، مریض دوا کے

لیے مارے مارے پھر رہےہیں جن میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی موجود ہے، وہ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔خریداروں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں، اوپر سے دوانہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آ جاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔ڈرگ کنٹرول ونگ کےمطابق صوبے میں 69 ملین بخار کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16اعشاریہ 25 ملین گولیاں موجود ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے اور بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کیلئے دوائی اور کسان کیلئے کھاد غائب ہے ،حکومت

کو شرم آنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے۔ چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…