پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے ،مریم اور نگزیب پھٹ پڑیں

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے ،بحران کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی ،کبھی آٹا، کبھی گندم

، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں ،کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری آج 10000 ہزار میں بھی نہیں مل رہی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کھاد کی قلت دراصل آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے ،یوریا 1200 سے 2800 ہوگیا لیکن عمران صاحب کے لیکچر جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی ،کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے ، کاسب دھکے کھا رہے ہیں،عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے ،کسان دھکے کھا رہے ہیں،کسانوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…