منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کا معاملہ ، لاہور پولیس نے تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پریس کلب کے سامنے قتل ہونے والے سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی کردار عامر بٹ کوگرفتار کر لیا گیا،ملزم عامر بٹ اور مقتول صحافی میں لین تین کے تنازعہ پر شدید تلخ کلامی ہوئی،گرفتار ملزم عامر بٹ نے اپنے بھائی شاہد بٹ اور دوست فرحان کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی،صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے

کے لئے شوٹر سے 5لاکھ روپے اجرت طے کی گئی۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے پریس کانفرنس میں واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز اور ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ سینئر صحافی حسنین شاہ کا قتل ایک انتہائی افسوناک واقعہ تھا جس کی وجہ سے صحافی برداری اور لاہور کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے اس سنگین وقوعہ کا نوٹس لیا اور لاہور پولیس کو ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا۔آپریشنز ونگ لاہور پولیس کے افسران نے شب و روز انتھک محنت کرکے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ کو برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ عامر بٹ اور مقتول سینئر صحافی کے لین دین کے معاملے میں شدید تلخ کلامی ہوئی

جس کی رنجش کی بنا ء پر گرفتار ملزم عامر بٹ نے اپنے بھائی شاہد بٹ اور دوست فرحان کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔وقوعہ کی ساری پلاننگ گرفتار ملزم عامر بٹ نے کی،عامر بٹ نے حیدر شاہ کو بذریعہ گاڑی شوٹر کو پہنچانے اور امجد پاشا کو اسلحہ فراہم اور مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی،گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ

کے کہنے پر شوٹر کو پانچ لاکھ کے عوض ہائیر کیا،واقعہ میں ملوث شوٹرز سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کارLE-12-5578، موٹر سائیکل نمبر CD-70-LEL-18/C 7737برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان میں عامر بٹ مالک گولڈ ایشیا جیولر، فرحان شاہ،امجد پاشا، سید حیدر عباس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مفرور ملزمان زین عرف عبداللہ (شوٹر)، یاسر عر ف رگو(شوٹر)، سید طاہر شاہ، شاہد بٹ کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہور کی طرف سے ایس پی سٹی اورٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلا ن کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…