جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے گورنر پنجاب سرگرم

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو درپیش تحفظات کو دور کرنے کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو باقاعدہ ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں چودھری محمد سرور نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے ہفتے کے روز حکومتی اتحاد جماعت پاکستان

مسلم لیگ (ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کر یں گے اور ملک میں الیکشن 2023سے پہلے نہیں ہوں گے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے جنوبی پنجاب سے ملتان ڈویژن کے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک ،صوبائی وزیر حسنین جہانیاں گر دیزی ،رکن قومی اسمبلی قاسم نون،رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری،تحر یک انصاف وکلائ،خواتین ونگ ،یوتھ اور دیگر ونگز سے عہدیداران اور دو ہزار سے زائد کارکنان بھی شر یک ہوئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور آج بھی تحر یک انصاف سے بڑا کوئی جلسہ نہیں کر

سکتا بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی ورکرز کو متحد ہوکر امیدوارو ں کو سپورٹ کر نا چاہیے جب سب ملکرالیکشن لڑیں گے تو یقینی طور پرتحر یک انصاف کی ہی جیت ہوگی وزیر اعظم عمران خان واضح طور پرکہہ چکے ہیں کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ میرٹ پر ہی دیئے جائیں گے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا

چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی اور نظر یاتی سیاست کی ہے وہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور پورے ملک میں یکساں ترقی بھی انکا مشن ہے عوام کو صحت او ر تعلیم جیسی سہولتوں کی فراہمی کے لیے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی صحت کارڈ اور

احساس پروگرام جیسے منصوبے بھی حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے پانچ سال کے لیے حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے عمران خان بطور وزیر اعظم اور تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور عام انتخابات بھی اپنے وقت پر ہی ہوں گے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور عوامی تر قی کے اقدامات کو سب تسلیم کررہے ہیں عالمی اقتصادی فورم نے بھی پاکستانی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تخفیف غربت، یونیورسل ہیلتھ کئیر، ماحولیاتی تحفظ، انسانی وسائل وسرمایہ میں بہتری اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے اقدامات کے ضمن میں پاکستان کی حکومت نے قائدانہ کردار

اداکیاہے،مختصر اورطویل المیاد پالیسی سازی کے حوالہ سے پاکستان کے سکور میں نمایاں اضافہ ہواہے۔صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک اور حسنین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کے مضبوط ورکرز کو ٹکٹ دیئے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام فیصلے بھی کارکنوں کی مشاورت سے ہی ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…