ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کووڈ19کے تشخیصی پی سی آرٹیسٹ کے نرخوں میں حیرت انگیز کمی : تمام ہسپتالوں، نجی لیبارٹریوں اور کولیکشن سنٹرز کومراسلے جاری

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

لاہور، راولپنڈی (آن لائن، این این آئی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کووڈ19کے پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ6500روپے کم کر کے 4800روپے مقرر کردیے ہیں اور اِن عوامی مفاد کے احکامات کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں، نجی لیبارٹریوں اور

کولیکشن سنٹرزکو ایک مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق کووڈ19کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4800روپے مقررکر دی گئی ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیس سے زائد نرخ ہر گز وصول نہ کیے جائیں۔مراسلہ کے مطابق کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کرنے والی تما م علاجگاہوں ،نجی لیبارٹریوں اورکولیکشن سنٹرزکوکمیشن کی ٹیمیں وقتاًفوقتاً چیک کرتی رہیں گی اور ان احکامات پر عملدرآمدنہ کرنے کی صورت میں تمام مراکز کو بھاری جرمانہ،خدمات کی معطلی،کمیشن کی رجسٹریشن کوختم اورانھیں سربمہر بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں کورونا کے تشخیصی نرخ 6500روپے تک وصول کیے جارہے تھے۔ دوسری جانب کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا

سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہیگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کر دئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…