ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم لانگ مارچ، حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے مریم نواز کو متحرک کرنے کا فیصلہ

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے لانگ مارچ سے پہلے حکومت پر دباو ڈالنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے پہلے ن لیگ نے عوام کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے

کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے پارٹی قائد نواز شریف نے بھی مریم نواز کو عوامی رابطوں کیلئے ہدایت جاری کر دی ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے سے مریم نواز سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی،(ن )لیگ کی نائب صدر مریم نواز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دورے کریں گی جہاں جلسوں اور جلوسوں کے علاوہ مریم نواز ورکرز کنونشنز کی سربراہی بھی کریں گی۔ پارٹی قائدین کو ن لیگ کی نائب صدر کی سیاسی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں،دوروں کیلئے ڈویژنل اور ضلعی صدور کو خصوصی ہدایات دے دی گئیں ہیں جبکہ مریم کی گرفتاری کے خدشات پر پارٹی کو پلان بی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…