منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

ہنڈائی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے سوناٹا، ایلانٹرا اور ٹکسن ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ

4 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہنڈائی کے ڈیلرز کے مطابق نئی قیمتیں 24 جنوری سے نافذ ہوچکی ہیں اور یہ قیمتیں 24 جنوری کو اور اس کے بعد کی گئی تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔کمپنی نے حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کو قیمتوں میں اضافے کا جواز بتاتا ہے ۔ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے ہوچکی ہے۔سوناٹا ایل 2.5 کی قیمت میں 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 77 لاکھ 40 ہزار روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ٹکس جی ایل ایس اسپورٹس 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے 55 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ٹکس الٹیمیٹ کی قیمت میں 3 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 90 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 ایل کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اب اس کی قیمت 43 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…