ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں حیدر آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، آٹے کی قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ادارہ شماریات نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں حیدر آباد کے شہری سب

سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوا اور حیدر آباد میں ریکارڈ 1600 روپے تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 10روپے مہنگا ہوا اور اب 20 کلو کا تھیلا 1560 روپے میں دستیاب ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کوئٹہ، خضدار میں آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوچکا، وہاں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1470 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکھر اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1ہزار 420 روپے جبکہ لاڑکانہ میں 1380 روپے اور اسلام آباد، راولپنڈی میں 1100 روپے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، پشاور اور بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے میں مل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…