ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بہت جلد عام انتخابات ہوں گے اور نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن (ر)محمدصفدر نے کہا ہے کہ بہت جلد عام انتخابات ہوں گے اور نوازشریف وزیراعظم بنیں گے،عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سڑک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے،کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لے کر جا رہی ہے،

بہت جلد عام انتخابات ہوں گے اور نوازشریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے اس کی 74سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیے، ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے،لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا،پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا۔ احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں،ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔سٹریٹ کرائم میں اضافے کا تعلق مہنگائی اور بے روز گاری سے ہے۔ ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلہ منصوبہ ہے،ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،آئینی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو کنٹرول کرنے کا حکومت کا پلان ہے،حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے۔چوہدری سرور کیخلاف بات نہیں کروں گا ذاتی تعلق ہے اگر احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا۔پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کیلئے لگتا ہے۔عمران خان کی سوچ ہے کہ اسکا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے جو بڑے زوق اور شوق سے تبدیلی لے کر آئے تھے انہیں بھی اس تبدیلی کا مزہ لینے دیں،میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں،لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئی گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…