ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی فوجی طیارے کی کراچی میں لینڈنگ، طیارہ پونے دو گھنٹے تک موجود رہا،طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں 21 جنوری کو امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے نے بحرین سے جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ کا بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات 20 جنوری کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے تک کراچی ایئر پورٹ پر موجود رہا۔ بعد ازاں مختصر قیام کے بعد طیارہ واپس روانہ ہوگیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کے طیارے کا

رجسٹریشن نمبر 165832 تھا۔ بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ کے طور پر بحرین سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترا۔طیارے نے لگ بھگ ایک گھنٹہ 45 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ پر قیام کیا، جب کہ یہ طیارہ رات 8:15 بجے بحرین کے لیے روانہ ہوا۔امریکی فوجی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا، جب کہ میڈیا میں بھی ایوی ایشن حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…