بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیا مایوس کن ایشز شکست کا پوسٹ مارٹم کرےگا

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا مایوس کن ایشز شکست کا پوسٹ مارٹم کرے گا، سی اے چیف کے مطابق کرکٹ کا کھیل بھی پریوں کی کہانی جیسا ہے جس میں ہمیشہ خوشگوار اختتام نہیں ہوتا، مائیک کلارک کے ریٹائرمنٹ پر جیمز سدرلینڈ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کیریئر کارکردگی کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) چیف جیمز سدرلینڈ نے کپتان مائیکل کلارک کی ریٹائرمنٹ پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ سے ٹیم کی مایوس کن ایشز ناکامی کا جائزہ لیا جائیگا۔ ٹرینٹ برج پر چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ سے اننگز اور 78 رنز کی ہار کے بعد34 سالہ کلارک نے کہا تھا کہ دی اوول پر پانچویں ٹیسٹ کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے، انگلینڈ ناقابل شکست 3-1 کی برتری کے ساتھ ایشز اپنے نام کرچکا ہے۔ سدرلینڈ نے میلبورن میں رپورٹرز کو بتایا کہ یہ ایشز سیریز کا انتہائی مایوس کن اختتام ہے، چند ماہ قبل ہی اہم کامیابیوں اور ورلڈ کپ فتح کے بعد کارکردگی نے نا امید کیا ہے۔سی اے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، انھوں نے اقرار کیاکہ ا?سٹریلیا کو بیرون ممالک اپنے کھیل میں بہتری لانا ہوگی،سدرلینڈ کہتے ہیں کہ جیسا کہ ہم قطع نظر جیت یا ہار ہر ٹور کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرتے ہیں، ہماری آسٹریلین کرکٹ ٹیم سے بہت توقعات وابستہ ہیں، ہم دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بننا چاہتے اور دنیا کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں ملک کے اندر اور باہر جیت کے قابل بننا ہوگا۔ سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ کلارک کی ریٹائرمنٹ کے باوجود نیو ساوتھ ویلز شاٹ میکر نے ایک اچھا کیریئر گزارا اور آسٹریلیا کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن پر لائے، سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ سی اے کو اپنے نئے کپتان اسٹیون اسمتھ پر مکمل اعتماد ہے جو اکتوبر میں بنگلہ دیش کے دورے پر آئندہ ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…