ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

ثقلین مشتاق اور پی سی بی کے مابین اختلافات ختم

datetime 27  جنوری‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راستے جدا کرنے کے دہانے پر پہنچنے پر ثقلین مشتاق اپنے عبوری عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز ہونے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا پر ثقلین مشتاق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہیں جدا ہونے کے

حوالے سے چلنے والی خبروں کے بعد ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے ثقلین مشتاق سے ملاقات کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثقلین مشتاق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انٹرنیشنل پلیئر ڈیویلپمنٹ کے سربراہ کی مستقل ذمے داری سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور ہیڈ کوچ ان کو پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ مالی پیکج سے خوش نہیں تھے۔ذرائع کیمطابق گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائل راؤنڈ تک لے جانے، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی فتوحات کے باجود سابق ٹیسٹ کرکٹر کو سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دی جانے والی تنخواہ سے بھی کم تنخواہ کی پیش کش کی گئی تھی۔ثقلین مشتاق کی کوچنگ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 29 سے ورلڈ کپ میں شکست کا داغ دھویا تھا اور ٹی20 کے میگا ایونٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخ ساز شکست دی تھی۔45 سالہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بطور ہیڈ کوچ اپنا اسائنمنٹ ٹی 20 ورلڈکپ تھا، ان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے کچھ دیر قبل اچانک سیکیورٹی کے خدشات کے باعث کھیلنے سے انکار اور انگلینڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو جواز بنا کر دورہ نہ کرنے کے باعث دونوں سیریز کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

ثقلین مشتاق نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے استعفیٰ دینے کے بعد بطورعبوری ہیڈ کوچ عہدہ سنبھالا تھا، دونوں نے رمیز راجا کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے دوران ثقلین مشتاق ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…