بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ کے پہلے معرکے میں ملتان سلطانز مردِ میدان ٹھہرے

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کی جانب سے

شرجیل اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل خان نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، بابر اعظم صرف 23 رنز بنا سکے، جوئے کلارک نے 26 رنز بنائے، محمد نبی نے 10 رنز بنائے اور وہ عمران طاہر کے گیند پر انہیں ہی کیچ تھما بیٹھے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 125 رنز کا ہدف دیا، کراچی کنگز پانچ وکٹ کے نقصان پر مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر کامیاب باؤلر رہے انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود نے 26 رنز بنائے اور محمد الیاس کی گیند پر گریگوری کو کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے، صہیب مقصود نے 30 رنز بنائے اور محمد نبی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، روسو صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نے انتہائی ذمہ دارانہ کیپٹن اننگز کھیلی، ملتان سلطانز نے 18.2 اوورز میں یہ ہدف پورا کر لیا اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے شاندار 52 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد الیاس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

اس طرح ایونٹ کا پہلا میچ ملتان سلطانز کے نام رہا۔ ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد

شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے لیگ کا آغاز ہوا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم

میں لیگ کیساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022 تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر نظر ڈالی گئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خود تفصیلات بیان کیں اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔فضل محمود

کی اوول میں تاریخ ساز کارکردگی سے لے کر ویسٹ انڈیز میں حنیف محمد کی سنچری اور جاوید میانداد کے شارجہ میں چھکے تک تمام عظیم کھلاڑیوں کو اس ویڈیو میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈاکیومینٹری میں 1992 میں عمران خان کی زیر قیادت قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح، 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں چمپئن سے لے کر 2017

میں چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے یادگار واقعات بھی قید کیے گئے۔اس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور اسٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب میں شائقین کا جوش و خروش اس وقت عروج

پر پہنچ گیا جب سپراسٹار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگاتے ہوئے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ خصوصی ویڈیو میں لیگ کے افتتاح کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی ور عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔وزیر اعظم کی جانب سے لیگ کے افتتاح کے بعد آنکھوں کو خیرہ کردینے والی آتش بازی کے مظاہرے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…