ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمر گل نے ڈومیسٹک کرکٹ پر سوالیہ نشان لگادیا

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) عمر گل نے ملکی ڈومیسٹک کرکٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا، پیسر کا کہنا ہے کہ پچز کا معیار اورکھلاڑیوں کے معاوضے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ملکی سطح کے مقابلوں کا شیڈول اورگیندوں کا برانڈ بار بار تبدیل کرنے سے گریزکرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق گھٹنے کی انجری کا آپریشن ہونے کے بعد قومی ٹیم میں مستقل جگہ نہ بناپانے والے عمر گل کا خیال ہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ انٹرنیشنل معیار کے کھلاڑی پیدا نہیں کر رہا، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ بھارت میں ملکی سطح کے مقابلوں کے لیے یکساں پچز کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بیٹسمینوں کی کار کردگی میں بھی تسلسل نظر آتا ہے،دوسری جانب پاکستان میں ان کی نوعیت تبدیل ہوتی رہتی ہے، دیگر ملکوں میں ڈومیسٹک کرکٹ کا شیڈول پہلے ہی جاری کردیا جاتا، یہ بھی طے ہوتا ہے کہ کون سے برانڈ کی گیندیں استعمال ہونا ہیں، ہمارے ہاں بار بار تبدیلی ہوتی ہے۔بھارتی کرکٹرز آئی پی ایل کی بدولت کئی گنا زیادہ کما رہے ہیں،ان کو کسی اور لیگ میں شرکت کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، ہمارے کرکٹرزمعاشی ضروریات کے لیے انگلینڈ میں معمولی نوعیت کے کنٹریکٹ بھی قبول کرلیتے ہیں، کئی ایسے کھلاڑیوں کوجانتا ہوں جو اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے ہرسال کرکٹ کھیلنے کے ساتھ نوکریاں بھی کرتے ہیں، پاکستان سپرلیگ کا انعقاد ہوگیا توان کومالی فائدے کے لیے کہیں اور دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، قومی ٹیم میں جگہ نہ بناپانے کی صورت میں بھی ان کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ اپنا کیریئر جاری رکھ سکیں گے، آئی پی ایل نے نہ صرف بھارتی کرکٹرز کو کمائی کا اچھا ذریعہ فراہم کیا ہے بلکہ وہ نامور کھلاڑیوں اور دنیا کے معروف کوچز کیساتھ کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل کررہے ہیں، پاکستان کو بھی اپنی کرکٹ کمرشل بنیادوں پر استوار کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…