لاہور( این این آئی)کابینہ کمیٹی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دیدی، محکمہ بلدیات فل کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔کابینہ کمیٹی کی جانب سے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی
منظوری دینے کے بعد معاملہ اب فل کابینہ کے پاس جائے گا۔محکمہ بلدیات نے سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی ہے، نکاح نامہ میں دلہا دلہن کے لئے ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دئیے بغیر نکاح نہیں ہو سکے گا۔