ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن وزیراعظم کے بیان سے پریشان، اپوزیشن کی مدد سے کس نے انکار کردیا؟ راناعظیم کاتہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار راناعظیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کچھ جگہوں پر رابطے کر کے کوشش کر رہی تھی اور یہ یقین دہانی لینا چاہ رہی تھی کہ جناب ہم آپ سے تعاون کیلئے تیار ہیں آپ جو کہیں گے ہم اس پر ووٹ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ، آپ ہمارا اس میں ساتھ دیں ، اپوزیشن کو وہاں سے بھی صاف انکار ہو گیا ۔ سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نےکہا ہے کہ

اپوزیشن نے سوشل میڈیا پر ایک پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے ، اپوزیشن نے یہ نہیں کہا ہے کہ وزیراعظم نے بیان ہمارے خلاف دیا ہے ،پورا بیان تو انہوں نے سوشل میڈیاپر چلایا ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جناب یہ تو کسی اور طرف اشارہ کر رہا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ایسی بات ہی کوئی نہیں ہے ۔ آپ وزیراعظم کا پورا بیان سن لیں ، انکا کسی اور طرف تو اشارہ ہی نہیں وزیراعظم کے بیان کا اشارہ سیدھا اپوزیشن کی طرف ہی ہے ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ اب اپوزیشن سمجھتی ہے کہ اشارہ ہے کہ تو میں اس حوالے سے مصدقہ بتا رہاہوں کہ وہاں معاملات تو بہترین چل رہے ہیں ، اب وزیراعظم عمران خان نے وہ اشارہ دیا ہے جو دو دن پہلے شاہ محمود قریشی نے دیا تھا ، شاہ محمود قریشی نے دو دن پہلے کہا تھا کہ آپ سندھ سے پنجاب کی طرف آئیں ہم یہاں سے سندھ کی طرف جائیں گے ، اب وزیراعظم نے جوش خطابت کے دوران یہ کہہ دیا کہ میں آپ کو دیکھ رہا ہوں اور مجبور ہوں کہ حکومت میں ہوں ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جو حکومت میں ہوتا ہے اس کی مجبوری تو ہوتی ہے ، انکا کہنے کا مطلب یہی ہے کہ میں مجبور ہوں ، دیکھ رہا ہوں ،آپ میرے خلاف جو باتیں کرتے ہیںمیں ہنستا ہوں ، جب میں نکلوں گا ، رانا عظیم کا کہنا تھا کہ میں نکلنے کا مطلب یہی ہے کہ میں تو واپس نہیں جائوں گا ، اگر میں ایک چھبیس دن دھرنا دے سکتا ہوں ، میں اکیلا یا پوری ٹیم کیساتھ نکلتا ہوں ، میں دھرنا دوں گا ، تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس ساتھ یہ بات بھی کی ہے کہ اگلے پانچ سال بھی میرے ہیں ۔ اس پر تو کوئی غور نہیں کر رہا کہ اگلے پانچ سال بھی میرے ہیں ۔ رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اداروں سے ٹکرائو کی باتیں بالکل بھی جھوٹ ہیں ۔ اداروں کیساتھ ان کے اور ان کے اداروں کیساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…