قاہرہ اور پیرس کے ہوائی اڈوں کے درمیان پہلی ماحول دوست پرواز

24  جنوری‬‮  2022

قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت شہری ہوابازی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے ماحول دوست خدمات اور مصنوعات کے ساتھ پہلی پرواز کے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیاہے۔ افریقی براعظم میں کسی ایئر لائن کے لیے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ماحول دوست پرواز ہوگی۔ اس کا مقصد پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مصری حکومت کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔مصر ائیرکی ہولڈنگ کمپنی کے

سربراہ پائلٹ عمرو ابو العینین نے کہا کہ قومی کمپنی کی جانب سے ماحول دوست خدمات اور مصنوعات کے ساتھ اس پرواز کا انعقاد کمپنی کی سماجی ذمہ داری کے دائرے میں آتا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس پرواز کا مقصد دوران پرواز پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال کے 90 فی صد نقصانات کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ایجپٹ ایئر نے پلاسٹک کی ایسی 27 مصنوعات کی نشاندہی کی جنہیں ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اشیا طیاروں میں استعمال ہوتی تھیں۔ انہیں ماحول دوست مصنوعات سے تبدیل کیا اور پرواز کے لیے ایک لوگو گرین سروس فلائٹ، استعمال ہونے والی تمام مصنوعات اور مواد پر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آئی اے ٹی اے کے مطابق ہے کہ ایک مختصر یا طویل مدتی پرواز کے ذریعے ایک مسافر تقریبا 1.43 کلو گرام فضلہ پیدا کرتا ہے۔ ساتھ ہی ایک باراستعمال پلاسٹک کے انسانی صحت اور سمندری صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مصر کے شہری ہوا بازی کے وزیر محمد منار نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مصر کے وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ رہنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصری شہری ہوا بازی کا شعبہ ایک مربوط اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے وجود کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے جو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ہوا بازی کے شعبے میں تمام سفارشات اور مقامی اور بین الاقوامی قانون سازی کا اطلاق کرتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…