ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

مری اور گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی ،نظام زندگی مفلوج ہوگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2022 |

مری (این این آئی)مری اور گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔مری اور گلیات میں تیز برف باری کا سلسلہ اتوار کو

بھی جاری رہا ،نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک پر 3 مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوگئی۔سیاحوں کو مری آنے سے روک دیا گیا ،علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی پھر معطل ہوگئی، روکے جانے پر سیاح پریشان ہوگئے۔ناران، بابوسرٹاپ اور استور میں بھی ہر طرف برف ہی برف دکھائی دی، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔شمالی اور جنوبی وزیرستان میں برف باری سے بند مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں،چمن میں کوڑک ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برف باری تھمنے کے بعد شمالی بلوچستان میں سرد ترین رات گزری۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 9، زیارت میں منفی 11 تک گر گیا، پرنالوں اور سڑکوں پر پانی جم گیا۔لاہور اور پشاور میں بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جبکہ کراچی میں سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…