کراچی(نیوزڈیسک)چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ بہترین ٹیم کی سلیکشن کےلئے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا پڑےگا ¾زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ وسیم اکرم کی ٹریننگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں بہتری آئی ہے اچھی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے ۔ٹی ٹوینٹی کے کپنان شاہد آفریدی کو آرام دینے کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہاکہ یہ تمام افواہیں ہیں ابھی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے شاہد آفریدی کا ٹیم کے ساتھ رہناضروری ہے۔محمد عامر کی سلیکشن کے بارے میں ہارون رشید نے کہا کہ یہ باتیں قبل از وقت ہیں ابھی تو عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیا ۔