جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا گورنر پنجاب چوہدری سرور کی چھٹی کروانے کا فیصلہ

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے آج کے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے ابھی تک عمران خان تو تبدیل ہوتے نظرنہیں آرہے البتہ عمران خان مارچ تک مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں گورنرپنجاب کوضرورتبدیل کرنے جارہے ہیں۔

ادھرعمران خان کی طرف سے یہ نظریہ کہ پاکستان میں کرپشن تمام مسائل کی جڑ ہے بری طرح پٹ رہا ہے لوگ کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی سے بلک رہے ہیں مگرکوئی مدد کرنے والا نہیں۔حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے نوازشریف کو وطن واپس لا کر جیل میں بند کرنے کے اعلانات بھی کرتی رہی ہے مگر ان کے اپنے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے 18 جنوری کو ہونے والے کابینہ کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس کو بتایا ہے کہ نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لایا جانا آسان نہیں۔ انہوں نے اجلاس میں عارف نقوی کا حوالہ بھی دیا کہ کس طرح امریکہ، برطانیہ سے عارف نقوی کی حوالگی کے لیے بے بس ہوا بیٹھاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ سب بند گلی میں ہیں۔اسٹیبلشمنٹ نے سب کو اپنی طاقت سے کنٹرول تو کررکھا ہے مگر وہ بار بار سیاست میں مداخلت کے باعث تیزی سے غیر مقبول ہورہی ہے۔ ادھر تحریک انصاف کو حکومت کرنا آرہا ہے نہ اپوزیشن جماعتوں کواپوزیشن کرنا۔ سب ہلکی

آنچ پر’’ابالیاں‘‘ کھارہے ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد شاید وزیراعظم عمران خان کی بجائے اسپیکرقومی اسمبلی یا چیئرمین سینٹ کے خلاف آتی نظر آرہی ہے۔ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک عملی طورپرمجھے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کیتلی میں رکھے اس گرم پانی کی مانند لگتی ہے، جو ابل رہا ہے اس میں سے بھاپ بھی نکل رہی ہے مگر اسے کیتلی سے گرنے نہیں دیا جارہا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…