اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتوار کی سہ پہر پروگرام ”آپ کا وزیراعظم’ ‘ میں عوام کی براہ راست فون کالز سننے کا وقت تبدیل کر دیا گیا ۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں ۔
وزیراعظم کی عوام سے بات چیت کا وقت پہلے 3 بج کر 5 منٹ تھا تاہم و زیراعظم کی عوام سے بذریعہ فون گفتگو کاوقت تبدیل کر دیا گیا۔وزیر اعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوام کی عمران خان سے 3 بج کر 30 منٹ پر براہ راست بات چیت کا بتایاگیا ۔