جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

کرونا بے قابو ٗ ملک میں 9 ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 11 فیصد سے تجاوز

datetime 20  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہونے لگا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح بڑھ کر ساڑھے 11 فیصد ہو گئی، موذی وباء سے مزید پانچ افراد چل بسے ،426مریض شفایاب ہوئے ، 918 کی حالت تشویش ناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 426 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 55 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 94 زیرِ علاج مریضوں میں سے 918 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 65

ہزار 877 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 16 کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار 246 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،7 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 13 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 13 ہزار 46 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 710 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 950 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 967 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 13 ہزار 688

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 884 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 780 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 461 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…