بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے،چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے،نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، ہر وقت ہر کسی سے ہر شے مانگنا شریف فیملی کی ڈاکٹرائن ہے۔وزیر اعظم کے

معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے تاہم جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سب سے کہہ رہی ہے کہ بات بن گئی ہے تاہم ہمارے انکشافات سے ان کی چیخ و پکار شروع ہو گئی ہے اور حزب اختلاف کی کاوشیں اپنے ہی دام میں صیاد آ گیا کے مصداق ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ لیگی رہنماؤں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں،پہلی ڈیل شریف فیملی نے ضیاء الحق اور دوسری جونیجو کے ساتھ کی تھی،نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، ہر وقت ہر کسی سے ہر شے مانگنا شریف فیملی کی ڈاکٹرائن ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے ہر صحافی سے ڈیل کی بات کی ہے اور ڈیل کے بعد ساری شریف فیملی منظر عام سے غائب ہو گئی۔ پہلے ڈیل سے انکار کرتے رہے پھر کہا 10 کے بجائے 5 سال کی ڈیل ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مقصود چپڑاسی شریف فیملی کا 9 ہزار روپے پر ملازم ہے تو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 3700 کروڑ روپے کس نے ڈالے ؟ ایک نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے جس میں ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں پانچواں شخص بھی 4 کے ٹولے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور پکڑے جانے پر ان کی کوشش ہے کہ ن لیگ پر قبضہ کر لیا جائے۔شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بھی کچھ لوگوں کو صحت کارڈز دیئے ہیں اور لاہور کے 2 ہسپتالوں میں مبینہ طور پر 3 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا۔ چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔شہباز گل نے کہا کہ شریفوں کی ڈاکٹرائن اقتدار میں آنا، مال بنانا، ڈیل کرنا اور بھاگ جانا ہے جبکہ شریف فیملی نے ڈیل کے لیے بیرون ملک سے بھی کالز کروائیں لیکن عمران خان نے ڈیل کا ویل پنکچر کر دیا۔بعد ازاں مریم صفدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کا ورکر بے یار و مددگار ہے کیونکہ لیڈر فرار ہے۔ شہباز گل نے کہاکہ بیٹوں اور سمدھی سمیت مفرور اشتہاری کو نیلسن منڈیلا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، چار بار پاؤں پکڑ کر ڈیل کرنے والے جعلی لیڈر ہے، صرف کرپشن کے ساتھی ہی انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے نام پر لوٹ مچانے والوں سے عوام متنفر ہے، ن لیگ کے پاس لیڈر کے نام پر کیلبری جعلساز ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیبریکیٹڈ خبروں کی فیکٹری ملکہِ جعلساز کے انڈر کام کر رہی ہے، پاکستانی سیاست میں بھگوڑوں کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ انہوںنے کہاکہ نااہلوں کی ساری بھاگ دوڑ کرپشن کا مال بچانے کیلئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…