بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے ،رنویر سنگھ کا کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رنویر سنگھ نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کنگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔رنویر سنگھ نے پیغام کے ساتھ تاج اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔ایک اور اداکار نکول مہتا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سر! بہت شکریہ، آپ نے بھارتی ٹیم کو اب تک کی بہترین ٹیم بنایا ہے۔یاد رہے کہ مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔ سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ کی جانب سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ویرات کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، وہ بھارت کی ٹیسٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…