ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلین کپتان نے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کی خاطر شراب کا جشن رکوا دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوبارٹ (این این آئی)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دْور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں

اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بْلایا ، اور اْن کے ساتھ جشن منایا۔آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کئے، واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0ـ4 سے اپنے نام کر لی،آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کیلئے 271رنز کا ہدف دیا،انگلش بلے باز اسکاٹ بولینڈ اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے ، پوری ٹیم 124 رنز پر پویلین لوٹ گئی ،ٹریوس ہیڈ کو سنچری اورمجموعی طور پر 357رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا

فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا اور 12 رنز پر تین میزبان بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے تاہم ٹریس ہیڈ کے ساتھ ساتھ مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔ٹریوس ہیڈ نے سنچری اسکور کی جبکہ گرین نے 74 اور لبوشین نے 44رنز بنائے۔انگلینڈ کی

جانب سے مارک وْڈ اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔انگلینڈ کے بلے باز پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 188رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہ بناسکا، کرس ووکس 36رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے اور کپتان جو روٹ نے

34رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے چار اور مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلین بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئی اور 49 رنز بنانے والے ایلکس کیری کے سوا کوئی بھی بلے باز مارک وْڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز کی برتری

کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 271رنز کا ہدف دیا۔مارک وْڈ نے چھ اور اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم کیمرون گرین کے شاندار اسپیل نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔انہوں نے رورے برنز کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور زیک کرالی کو بھی چلتا کردیا۔اس کے بعد

انگلش بلے باز اسکاٹ بولینڈ اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔پیٹ کمنز، بولینڈ اور گرین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے میچ میں 146 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایشز سیریز بھی 0ـ4 سے اپنے نام کر لی۔ٹریوس ہیڈ کو سنچری بنانے پر ناصرف میچ بلکہ مجموعی طور پر 357رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…