بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

کابل: طالبان نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالی خواتین پر مرچوں کا سپرے کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

کا بل ( آن لائن )افغانستان کے درالحکومت کابل میں اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنے وا لی خواتین نے طالبان کی جانب سے کالی مرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام عائد کردیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خواتین تعلیم اور ملازمت کے

حقوق کے لیے احتجاج کررہی تھیں کہ اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا۔ کابل یونیورسٹی کے سامنے کچھ خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے مساوات اور انصاف کی فراہمی کے نعرے لگائے جب کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجو علاقے میں پہنچے اور احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجوؤں نے انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…